جدید ای آکشن سسٹم کا آغاز ، 112مویشی منڈیاں ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی، رجسٹریشن شروع
لاہور (کرائم رپورٹر)عیدا لاضحی سے قبل پنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامیاں آن لائن ہوں گی، محکمہ بلدیات نیجدید ای آکشن سسٹم کا آغاز کر دیا۔پنجاب کیٹل مارکیٹ کے تحت 112مویشی منڈیاں ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی،ای اکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹر کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ،کنٹریکٹر 13مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے، آن لائن بولی کا آغاز 21مئی کو صبح 9بجے سے ہوگا، کامیاب بولی دہندگان سے اضافی سکیورٹی کی رقم بھی ڈیجیٹل طور پر وصول ہوگی،رجسٹریشن فیس اور نیلامی کی تمام پیمنٹس بھی آن لائن ہوں گی۔