عید قربان :بازاروں، مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام،تاجر برادری اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی ملاقات کے دوران عید الاضحی کے موقع پر بازار، مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیامیٹنگ میں مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین نے بھی شرکت کی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق خرید و فروخت کے لیے بازار اور مویشی منڈیوں میں آنے والے عوام الناس کی مدد و حفاظت کے لیے پولیس کیمپ قائم کیے جائیں گے عید قربان کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گئے علماء کرام اور شرکا میٹنگ امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں علماء کرام اور منتظمین کھلے مقامات ،پارکس اور مساجد میں ہونے والی عید کی نمازوں کے دوران بھر پور تعاون کریں اسلام ہمیں محبت اور امن کا درس دیتا ہیمحرم الحرام کی آمد سے قبل ہی انتظامات کو مکمل کیا جائے گاعید قربان اور محرم الحرام کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاامن و امان کو برقرار رکھنے میں  امن کمیٹی اور علماء کی خدمات قابل ستائش ہیں، شرکاء میٹنگ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی