لاہور میں پانچ عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنا کیٹل کمپنی کی ذمہ داری ہو گی
لاہور ( خصوصی رپورٹ)عید قربان سے قبل مستقل و عارضی مویشی منڈیوں کے انتظامات کا معاملہ ،پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی مویشی منڈیوں کی آن لائن آکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27 میں پنجاب کی 114 مستقل مویشی منڈیوں کی نیلامی ہوگی۔عید قربان پر لاکل گورنمنٹس 183 عارض منڈیال فعال کرنے کی نشاندہی کرے گی ،لاہور میں پانچ عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنا کیٹل کمپنی کی ذمہ داری ہو گی۔بڈنگ ڈاکومنٹس کے حصول کے لیے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے آن لائن بینکنگ کے استعمال سے حاصل کیے جائیں گے۔ مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کے لیے بڈ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی 2026 شام 5 بجے مقرر کر دی گئی ہے۔مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے بڈ سکیورٹی جمع کرانے کے لیے بھی 11 مئی 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر۔ بڈ فارم اور بڈ سکیورٹی دونوں کی ادائیگی سالانہ ٹھیکہ جات برائے یونیفائیڈ جانور فیس بمعہ فراہمی متعلقہ سہولیات کا کنٹریکٹ یکم جولائی 2026تا 30جون 2027 تک کنٹریکٹ کیا جائیگا۔چیف ایگزیکٹو کیٹل کمپنی آفیسر بلال ہاشم کا کہنا ہے کہ اس بار عیدالاضحی کے موقع پر لاہور میں 5مختلف مقامات پر عارضی سیل پوائنٹ لگائیں جائیں گے۔