صوبہ بھر میں 230 منڈیاں قائم ، 284 پٹرولنگ ٹیمیں گشت کریں گی، 4000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات
لاہور( کرائم رپورٹر )مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔لاہور ریجن میں 11 منڈیوں کیلئے ایک ہزار پولیس افسر اور جوان تعینات کئے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں قائم 230 مویشی منڈیوں پر مجموعی طور پر 4000 سے زائد افسر اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور دیگر سکیورٹی فورسز پر مشتمل 284 پٹرولنگ ٹیمیں صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر گشت کریں گی۔شیخوپورہ ریجن میں 26 منڈیاں قائم کی گئی ہیں ،200افسر و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔گوجرانوالہ ریجن میں 41 منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 600 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔راولپنڈی ریجن کی 15 منڈیوں کی سکیورٹی کے لئے 250 ، سرگودھا ریجن کی 24 منڈیوں کیلئے 200 اور فیصل آباد کی 19 منڈیوں کے لئے 600 سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔ملتان کی 26 مویشی منڈیوں کیلئے 400 ، جبکہ ساہیوال کی 11 منڈیو