ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سٹی کا دورہ ،صفائی و سیوریج کی صورتحال کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے شہر کو صاف ستھرا، صحت مند اور تجاوزات سے پاک بنانے کے مشن کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھاتے ہوئے تحصیل سٹی کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق دورے کے دوران ڈی سی کے ہمراہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے اور دیگر متعلقہ افسربھی موجود تھے۔ انہوں نے قرطبہ چوک، ٹولنٹن مارکیٹ، نوناریاں روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی و سیوریج کی صورتحال اور جھگیوں کے انخلا سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔