لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کئے۔ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے کے پی کالونی، بھٹہ چوک نالہ، گرین سٹی، برکی روڈ اور پیراگون سوسائٹی میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور گرین سٹی میں ناقص صفائی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرین سٹی اور پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو صفائی و سیوریج مسائل کے حل کی بھی ہدایت کی