لاہور (کرائم رپورٹر):ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کرول گھاٹی، یونین کونسل 164 شیر شاہ روڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی اور سیوریج کے انتظامات سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔