اسسٹنٹ کمشنر نے سیوریج، صفائی اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال ٹاون کے دورے کے دوران گلزار کالونی، کریم بلاک اور ملحقہ علاقوں میں صفائی و سیوریج کے انتظامات کا جائزہ لیا،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسر ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سیوریج، صفائی اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ایل ڈبلیو ایم سی دن کے آغاز سے قبل صفائی کے تمام انتظامات مکمل کرے اور صفائی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے۔