ڈی سی لاہور کا تحصیل رائیونڈ کا دورہ، صفائی اقدامات کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی رائیونڈ زوہیب ممتاز، ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی لاہور نے اڈا پلاٹ، موٹر وے و اطراف میں صفائی نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی اور گندگی نہ پھیلائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی پر فی الفور گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں ،کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے۔