لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب ،رجب بٹ ، ندیم نانی والا ، اقرا کنول ، انس علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیاپربیٹنگ ایپس کی پروموشن کیکیس میں اہم پیشرفت مزید 8 یوٹیوبرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف مقدمات درج کرنیکافیصلہ کیا گیا ذرائع کے مطابق مزید 8 یوٹیوبرز کیخلاف مقدمات کیلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کرلی گئی، سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ابتک 8یوٹیوبرزکیخلاف مقدمات کااندراج کرچکی۔مقدمات میں سعد الرحمان اور مدثر حسین کو گرفتار کیا گیارجب بٹ ، ندیم نانی والا ، اقرا کنول ، انس علی سمیت 8یوٹیوبرزپرمقدمہ درج ہے جن یوٹیوبرز کیخلاف مقدمات درج ہیں انکی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔