40سالہ شہری کی خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی پیرنصیر میں 40سالہ شخص نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق نصیر روڈ کا رہائشی عمر حیات سات سال سے بے اولاد تھااولاد نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتا تھا گزشتہ روزبیوی سے ناشتہ مانگا بیوی ناشتہ بنانے نیچے گئی عمرحیات نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فائرنگ کی آوازا سن کر بیوی اور والدین کمرے میں آئیدیکھا عمر حیات شدید زخمی حالت میں پڑا تھا اور موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مزیدتحقیقات شروع کردیں