کرائم کنٹرول کیلئے کیمروں سے لائیو ٹریسنگ شروع

لاہور میں شہری کا موبائل چوری کرنیوالا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز نے کرائم کنٹرول کرنے کیلئے کیمروں سے لائیو ٹریسنگ شروع کردی سمارٹ سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سیلائیو ٹریسنگ سے پولیس کارروائیوں میں تیزی آگئی ، لاہور میں شہری کا موبائل چوری کرنیوالا ملزم چند گھنٹوں میں سیف سٹی کی مدد سے گرفتار ہوگیا،سیالکوٹ سے اسلحے کیزور پرموبائل چھیننے کا واقعہ صرف 5 منٹ میں ٹریس ہوا، گوجرانوالہ سے موبائل اسنیچنگ کا واقعہ سیف سٹی کی مدد سے 7 منٹ میں حل ہوا،سیالکوٹ کی دکان میں ڈکیتی کا واقعہ 10 منٹ میں ٹریس ہواشواہد پولیس کے حوالے کیے گئے ،گوجرانوالہ سے ڈکیتی کے ملزمان کی محض 30 منٹ میں شناخت کرکے فوری گرفتاری عمل میں لائی گئی ، اوکاڑہ میں گھر پر ڈکیتی کے ملزمان کی سمارٹ سیف سٹی سے بیک ٹریکنگ کی گئی ، ڈکیت گرفتار کیا گیاسمارٹ سیف سیٹیز کے قیام کے بعد سے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت شہریوں کا تحفظ یقینی ہے