سندھ میں 7سالوں میں جنسی ہراسگی کے 6ہزار 780 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

 مجموعی طور پرخواتین کی 2 ہزار 500 اور مردوں کی 4 ہزار 280 شکایات موصول ہوئیں،محکمہ سوشل ویلفیئر 
کراچی (آئی این پی )صوبہ سندھ میں گذشتہ 7 سال سالوں کے دوران جنسی ہراسگی کے 6 ہزار 780 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں مذکورہ عرصے کے دوران جنسی ہراسگی کے 6 ہزار 780 شکایات موصول ہوئیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہوئے۔رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ 2018 میں جنسی ہراسگی کے 18 اور 2019 میں 422 واقعات رپورٹ ہوئے۔اسی طرح 2020 میں 1 ہزار 841 واقعات اور 2021 میں 1 ہزار 669 واقعات درج ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 1 ہزار 52 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 میں بالترتیب 891 اور 892 واقعات ہوئے، مجموعی طور پرخواتین کی 2 ہزار 500 اور مردوں کی 4 ہزار 280 شکایات موصول ہوئیں۔