آخری تاریخ تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نے بھرتی کے لئے درخواستیں دیدیں
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس میں بھرتیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئیفارم جمع کرانیکی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نے بھرتی کے لئے درخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے1لاکھ 10ہزارسے زائدامیدواروں نے درخواستیں دیں۔سکروٹنی کے بعدمعیارپرپورااترنیوالوں کو دوڑ اورجسمانی پیمائش کے لئے بلایاجائیگا،آئی جی پنجاب کی جانب سیرواں ہفتے کمیٹیاں تشکیل دیکربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائیگا۔