راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنے صاحبزادے شاہ زمان علی خان کے ہمراہ لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ ان کی آخری آرام گاہ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے قبر کے قریب بیٹھ کر قوالی پیش کی، جس کے دوران لوگ پیسے ہوا میں اچھالتے بھی نظر آئے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد، صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس انداز کو مناسب نہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ بعض صارفین نے کہا کہ قبر کا احترام ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، جبکہ دیگر نے اس انداز کو غیر مہذب قرار دیا۔

دوسری طرف، کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ راحت فتح علی خان کی جانب سے استاد اور چچا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک خاص انداز ہے۔یاد رہے کہ نصرت فتح علی خان کا موسیقی میں مقام ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اپنے چچا اور استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ بھی پرفارم کیا اور بعد ازاں اپنی الگ شناخت بنائی۔ وہ اگست 1997 میں 48 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے، لیکن ان کی قوالیاں اور گیت آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔