ویب ڈیسک: پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ تصویر ان کے چچا اور عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ ہے۔ تصویر میں نوجوان راحت فتح علی خان کو صوفے پر استاد نصرت کے ساتھ بیٹھے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔راحت فتح علی خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: "یہ پرانی یادیں ہیں۔"تصویر کے سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا۔ مداحوں نے دونوں فنکاروں کی فنکارانہ خدمات اور موسیقی میں ان کے بے مثال کردار کو سراہا۔ایک صارف نے تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "راحت فتح علی خان کا چہرہ سنجے دت سے بہت ملتا ہے اس تصویر میں!"یہ تصویر نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ پاکستان کی صوفی اور قوالی موسیقی کی عظیم روایت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔