بھارتی جارحیت کی مذمت، ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور

بھارتی جارحیت کی مذمت، ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کی جانب سے کی گئی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے خیبر پختونخوا کی عوام اور حکومت، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں بدامنی اور کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ہر سطح پر قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے سے سرشار ہے، اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے تحت وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

علی امین گنڈاپور نے قوم کو یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین وطن کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔