راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں طلبہ نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور بھرپور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔
یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، اساتذہ، پروفیسرز اور طلبہ و طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے، جبکہ طلبہ نے اس نشست کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ "افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں" جیسے نعرے لگائے گئے، اور پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش یا میلی آنکھ کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں قومی ترانہ جوش و خروش سے پڑھا گیا اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔