پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دکھایا۔
انہوں نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر فائرنگ اور مار پیٹ کی مذمت کی، جبکہ یہ سوال اٹھایا کہ حکومتی افراد کی جانب سے ان پر کیے گئے حملے اور ان کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمات کی حقیقت کیا ہے۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پشتونوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور غریب افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جو پارٹی کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان پر دباؤ ڈال کر صرف ان کا مزاج خراب کر رہی ہے، اس کے علاوہ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔آخر میں، قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔