پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے شکست تسلیم کرلی

پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے شکست تسلیم کرلی

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں بھارت نے بالآخر شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔

رات کے وقت بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے بعد، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے ہیں، اور تمام پاکستانی طیارے محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔ پاک فضائیہ نے ایک اور رافیل طیارہ بھی ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا۔اس کے علاوہ، پاکستانی فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان کی جانب سے اس دندان شکن جواب کے بعد بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔