کیا سکیورٹی معاملات پر اب عطاء تارڑ بریفنگ دیں گے؟:عون عباس بپی

عطا تارڑ کو سٹریٹجک ڈائیلاگ یا پلاننگ کا کیا پتا ؟ وزیراعظم یا وزیرخارجہ بریفنگ دیتے تو بات سنجیدہ بھی لگتی
 انڈیا کے پاس حملے کا وقت تھا وہ گزر گیا ، کیا حکومت بھی محسوس کرتی ہے کہ عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے،انٹرویو
اسلام آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حالیہ میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی کہ سکیورٹی معاملات پر عطاء تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ عطاء تارڑ کو سٹریٹجک ڈائیلاگ یا پلاننگ کا کیا پتا ہے؟ ۔ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ پہلی بات میں بتا دوں کہ انڈیا کے پاس حملے کا جو وقت تھا وہ گزر گیا ہے، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ 2019کے حملے کی طرح اگر انڈیا کی طرف سے کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو وفاقی حکومت اس جارحیت کا کیا جواب دے گی؟کل کی بریفنگ میں پی ٹی آئی اس لئے نہیں گئی کہ وہاں عطاء تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ اگرواقعی سنجیدہ سکیورٹی ایشو ہے تو وزیراعظم یا وزیرخارجہ بریفنگ دیتے تو کچھ بات سنجیدہ بھی لگتی، پھر میٹنگ میں سب سے مقبول جماعت بھی ہوتی۔اب عطاء تارڑ کو سٹریٹجک ڈائیلاگ یا سٹریٹجک پلاننگ کا کیا پتا ہوگا؟اب ہماری ڈیوٹی ہے کہ سب نے یکجا ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کیا حکومت بھی محسوس کرتی ہے کہ عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دنیا میں جہاں بھی کامیاب جنگیں لڑی جاتی ہیں تو قومیں ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، جنگوں میں کامیابی کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے۔