حکومت کا رویہ بہتر نہیں، لانگ مارچ پر مجبور کیا جا رہا ہے، سینیٹر عون عباس

 دہشتگردی صرف کے پی ا میں نہیں بلوچستان میں بھی ہے،بلوچستان حکومت وفاق کی اتحادی ہے 
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے،  حکومت کا پہلا دن سے رویہ بہتر نہیں تھا، ہر کسی کو نظر آ رہا تھا کہ حکومت چاہتی ہے ہم لانگ مارچ کریں۔ ہم میں تو سب کو برائیاں نظر آ جاتی ہیں لیکن کسی نے حکومت سے نہیں پوچھا کہ ملاقاتیں کیوں نہیں کرائی جا رہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کی تینوں بہنوں کو 30 روز کے لئے  حراست میں لے لیا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان سے کسی کو بھی ملاقات نہیں کرنے دے رہے۔ ہم کیوں لانگ مارچ نہ کریں۔سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا میں نہیں بلوچستان میں بھی ہے۔ اور بلوچستان حکومت وفاق کی اتحادی ہے۔ یہ مسئلہ صرف خیبر پختونخوا کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لانگ مارچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ صرف عمران خان کی رہائی نہیں ہے ان کے مقدمات تو چلائیں۔ تمام مقدمات کی سماعتیں روکی ہوئی ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے کسی کو کچھ نہیں معلوم جبکہ 10 ماہ میں ایک دفعہ ملاقات کو کافی قرار نہیں دیا جا سکتا