بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن، 15 ہلاک

بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن، 15 ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ بلوچستان میں دو خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہرنائی کارروائی: ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، جس میں 12 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔
بسیمہ کارروائی: ضلع بسیمہ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جا سکے۔یہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن "عزمِ استحکام" کے تحت جاری ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہے۔