سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جبکہ اسلحہ، بارودی مواد اور آئی ای ڈی (IED) تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔