وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران عوام کے لیے بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس سے خاص طور پر چھوٹے شہروں میں زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
اب تک 25,03,897 نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور 21,96,658 کارڈز کے ذریعے امدادی رقم نکلوائی جا چکی ہے۔یکم رمضان سے یکم مارچ تک 422 مقامات پر سرکاری افطاری کا اہتمام کیا گیا جبکہ 1,763 نگہبان رمضان بازاروں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 6,100 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی، 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرینز اور 181 نئے ڈرینز تعمیر کیے جائیں گے۔83 ڈسپوزل اسٹیشنز اور 358 انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔مجموعی طور پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔