سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد ادریس رفیق بھٹی کی رہائش گاہ شاہ جمال پہنچے اور محمد ادریس رفیق بھٹی کے والد اور سینئر وکیل محمد رفیق بھٹی
کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
میاں حمزہ شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند کرے۔انہوں نے محمد ادریس رفیق بھٹی اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر و حوصلے کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوسری جانب مرحوم کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری اور معززینِ علاقہ کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔