اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم ایک جلیل القدر عالم دین تھے جنہوں نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعت کی توضیح اور امت کی رہنمائی میں صرف کی۔ ان کی خدمات اور علمی بصیرت مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔