سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ساہیوال یونیوسٹی نوکری سے فارغ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں کرپشن اور ماتحت اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین نوکری سے فارغ، مذکورہ ڈائریکٹر کو 5سال قبل خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے پر صوبائی خاتون محتسب نے بھی سزاسنائی لیکن اس وقت کے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سزا معاف کرکے عہدے پر بحال کردیا تھا۔یونیورسٹی آف ساہیوال کی سینڈیکیٹ میٹنگ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرصدارت ہوئی جس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی معاملات کے فیصلے کیے گئے۔ اہم فیصلہ لائبریری کی کتابوں میں 1کروڑ 70لاکھ روپے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ڈاکٹر شفیق حسین کی نوکری سے برخاست اور ایک سکیل تنزلی کے ساتھ، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مع سود وصولی کا حکم دیا۔