لاہور سابق چیف لیسکو شاہد حیدر نوکری سے فارغ

اپنی تعیناتی کے دروان صارفین کو ‘ اربوں روپے کی اووربلنگ کی‘انکوائری میں الزامات ثابت
 تمام مراعات روک لی گئیں‘ ‘ اگلے مرحلے میں مزید اعلی افسروں کے خلاف کارروائی کا امکان

لاہور (حیدر منیر)سابق چیف لیسکو شاہد حیدر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ‘ان کے  خلاف انکوائری میں الزامات ثابت ہوگئے ‘ اپنی تعیناتی کے دروان صارفین کو ناجائز اربوں روپے کی اووربلنگ کی ‘ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعدد افسران کو پہلے نوکریوں سے نکالا اور پھر مبینہ دھاندلی سے واپس رکھا گیا ‘شاہد حیدر کو اپنی صفائی کا موقع دیا لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے ،ان کی تمام مراعات روک لی گئی ہیں‘لاہور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ‘ اگلے مرحلے میں مزید اعلی افسروں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے، لاہور ڈسکوز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کسی افسر کو ریٹائر ہونے پر سروس سے فارغ کیا گیا