لاہور (کرائم رپورٹر )ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد کی جانب سے سیالکوٹ سے کراچی جانے اور کراچی سے سیالکوٹ آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین پر بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔ سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس میں 48 جبکہ کراچی سے لاہور آ کر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں 28 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے لاہور کی جانب سے دونوں ٹرینوں میں 36650 روپے کرایہ جبکہ 14890 روپے بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا گیا۔