مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل دو سال کی بلند ترین سطح پر

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل دو سال کی بلند ترین سطح پر

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری جنگ اور Strait of Hormuz کو کھلا رکھنے میں امریکا کو درپیش مشکلات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تقریباً 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔اس دوران Qatar کے وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ خلیجی خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔قطری وزیر توانائی کے مطابق اگر جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو توانائی کی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتوں سے مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔