یہودی مقامات کی جاسوسی کا شبہ: برطانوی پولیس نے 10 افراد گرفتار کر لیے

یہودی مقامات کی جاسوسی کا شبہ: برطانوی پولیس نے 10 افراد گرفتار کر لیے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندنمیں عمل میں آئی۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو یوکے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ تین ایرانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چار افراد کی مدد کے الزام میں مزید چھ افراد کو بھی ہیرو  سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ہونے والے تمام دس افراد اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات اور حالیہ گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹی کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے۔ اس سلسلے میں واٹفورڈ، بارنیٹ اور ویمبلی کے مختلف پتوں پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔