ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

نیویارک (آئی این پی)  امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جس وقت اسکول پر حملہ ہوا امریکی فورسز اس علاقے پر حملہ کررہی تھی، ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اسکول پر بمباری غلطی تھی یا جان بوجھ کر کیا گیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسکول کی عمارت پہلے نیوی بیس کا حصہ تھی تاہم 2016 میں اس عمارت کو اسکول کیلئے مختص کیا گیا، سیٹلائٹ تصاویر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ اسکول کی عمارت ہے۔ اسکول کے آس پاس کھیل کے میدان بھی واضح نظر آتے ہیں