تہران(آئی این پی ) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج دنیا بھر میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کیلئے کسی جغرافیائی حد کی پابندی نہیں ہوگی۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نام نہاد امریکی دشمن کے تمام اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں