سانحے پر ذمے داروں کے احتساب اور اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سینیٹر رافیل وارنوک نے ایران میں اسکول پر ہونے والے حملے میں 170 سے زائد طالبات کی شہادت پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا اور خوف و ہراس پیدا کرنے والا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر، جو ایک پادری بھی ہیں، انہوں نے اس سانحے پر ذمے داروں کے احتساب اور اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے