واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرز نے ایران کے شہر مناب میں گرلز ایلیمنٹری اسکول پر ہونے والے حملے کی مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے گئے گرلز اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 170 شہادتیں ہوئی تھیں جن میں بڑی تعداد بچیوں کی تھی۔رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسکول کے بچوں پر حملہ انتہائی افسوسناک اور کسی بھی صورت ناقابلِ قبول ہے