لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور میاں معظم علی نے اہل خانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی بیٹی ارینہ نے میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ارینہ کو تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی پر شاباش دی اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ایس پی معظم علی کے بڑے بیٹے ضمیر الحسن مکینیکل انجنیئر ہیں اور جرمنی میں زیر تعلیم ہیں۔ دوسرے بیٹے محسن علی قائد اعظم یونیورسٹی سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں جبکہ تیسرے بیٹے ڈاکٹر عاشر میڈیکل سائنسز میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں۔ چھوٹی بیٹی اریبہ 9ویں جماعت کی طالبہ ہے۔آئی جی پنجاب نے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر ایس پی معظم علی اور ان کی اہلیہ کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ پولیس افسران اور ملازمین کے بچوں کو محکمہ کے ویلفیئر فنڈ سے سکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس شہداء اور ملازمین کے ہونہار بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کے لیے فارن سکالرشپ بھی دی جا رہی ہیں۔