تیز ہوائوں سے ماہی گیر کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر لاپتا،4 کو بچالیا گیا

کراچی (آئی این پی )پورٹ قاسم چینل کے قریب تیز ہوائوں کے باعث ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر لاپتا ہوگیا، جبکہ چار کو بچا لیا گیا۔کشتی میں پانچ ماہی گیر سوار تھے، ریسکیو ٹیموں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے چار افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، تاہم عثمان نامی ایک ماہی گیر اب تک لاپتا ہے۔پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا جب شدید موسمی حالات، خصوصا تیز ہوائوں کے باعث کشتی بے قابو ہو کر پانی میں الٹ گئی۔