اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو امریکہ اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ، مخالفین خود دھنس جائیں گے:ایران

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی ڈیڈ لائن مسترد کل ایران میں بجلی گھروں،پلوں کی تباہی کا دن ہوگا:امریکی صدر
 آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے تحت کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا،قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائل استعمال کیے گئے،قیامت ڈھانے کی دھمکی کامنہ توڑ جواب دیں گے : ایرانی پاسدارانِ انقلاب
 جہنم کی آگ نازل ہونے سے پہلے ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، میں نے ایران کو معاہدہ کرنے ،آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے دس دن کا وقت دیا تھا۔ وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے باقی ہیں، معاہدہ نہ کیا تو ایران پر جہنم کی آگ برسا دیں گے :امریکی صدر
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے تحت کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ٹرمپ نے ایران پر قیامت ڈھانے کی دھمکی دے دی جسے ایرانی پاسداران انقلاب نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے لیے پورا خطہ جہنم بنا دیں گے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی یا حسن ابنِ علی کے کوڈ کے تحت انجام دی گئی، کارروائی میں قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائل استعمال کیے گئے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں امریکی فوجی تنصیبات، اسرائیل سے وابستہ ایک تجارتی جہاز اور اسرائیل کے کئی علاقے شامل تھے، جن پر مختلف میزائل نظام استعمال کیے گئے۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے۔ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائے گا، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے۔ایران کے خاتم الانبیاء￿  سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائے گا، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے، یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہنم کی آگ نازل ہونے سے پہلے ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں، میں نے ایران کو معاہدہ کرنے ،آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے دس دن کا وقت دیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے باقی ہیں، معاہدہ نہ کیا تو ایران پر جہنم کی آگ برسا دیں گے، ایف 16 طیارے کے نقصان سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔