سندھ میں اس سال پولیو کے 13کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے، مراد علی شاہ

  کراچی (آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس سال پولیو کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جس پر تشویش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر موجود تھے۔