لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کی مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والے ملزم فاروق عرف کمانڈو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا۔انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر نبیلہ کوثر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم فاروق عرف کمانڈو کو گرفتار کر لیا اور اس سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نبیلہ کوثر نے بتایا کہ ملزم سے مزید وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق، ملزم فاروق عرف کمانڈو ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور دو ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی پر پولیس نے اس کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔