لیپ ٹاپ کے لیے طلباء کو 1.5 سے 4.5 لاکھ روپے تک قرض ملے گا: اسٹیٹ بینک

لیپ ٹاپ کے لیے طلباء کو 1.5 سے 4.5 لاکھ روپے تک قرض ملے گا: اسٹیٹ بینک

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ خریدنے کے لیے بھی قرض کی سہولت ملے گی۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے اس بات کا اعلان کیا، اور کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔لیپ ٹاپ کے قرض کے لیے 18 سے 30 سال کے وہ طلبہ جو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم ہیں، یہ قرض حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت دی جائے گی، جسے ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے نوجوانوں کے کاروبار اور تعلیمی مواقع میں بہتری آئی ہے۔