گھرداخل ہونیوالے 3 ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر دی، ناظر حسین دم توڑ گیا
جڑانوالہ ، فیصل آ باد (خصوصی رپورٹ)ڈاکو ئوں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر کانسٹیبل کو قتل کر دیا، واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ 353گ ب میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 353گ ب کے رہائشی کانسٹیبل ناظر حسین کے گھر 3نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوگئے اورمزاحمت پر اہل خانہ پر فائرنگ کر دی اورکانسٹیبل ناظر حسین سر پرگولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے کارروائی کے بعد لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ، پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے ، آر پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔دوسری طرف لاہور روڈ پر 7مسلح ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا کرمتعدد راہگیروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔