غیر معیاری ادویہ سازوں کیخلاف کریک ڈائون

شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا : پراسیکیوٹر جنرل 
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب کے وفد کی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب آفس آمد اور پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے ملاقات،ملاقات میں غیر معیاری ادویات اور ناقص سرجیکل آلات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے مختلف موضوعات زیر بحث آئے،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب کو قانون پر عملدر آمد کو یقینی بناتے ہوئے غیر معیاری ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کیں ، دوران ملاقات ڈرگ اتھارٹی کو درپیش قانونی مسائل سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے۔پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے غیر معیاری ادویات کی م ئوثر روک تھام اور دونوں اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے دو طرفہ تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے،اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد  علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔