پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر کشتیوں کے ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر سوات نے مختلف مقامات پر چلنے والی کشتیوں کا جامع سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران یہ جانچا جائے گا کہ کون سی کشتیاں حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہیں اور کن کشتیوں میں سیاحوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، معیار پر پورا نہ اترنے والی کشتیوں کے آپریشن پر پابندی عائد کی جائے گی