لوہاری مارکیٹ میں سے نمونے تجزیہ کیلئے ارسال ، دوا کی فروخت ، سپلائی چین کے سراغ کیلئے تحقیقات شروع
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے لوہاری مارکیٹ میں مبینہ جعلی ادویہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔ڈرگ کنٹرول حکام کے مطابق مارکیٹ میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران GABAFIL 300mg (Pregabalin)کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئی۔ برائیل فارما کے نام سے تیار کردہ ظاہر کی جانیوالی دوا جعلی نکلی۔ دوا کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے جبکہ جعلی دوا کی فروخت اور سپلائی چین کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ اندراج کیلئے مجاز اتھارٹی سے بھی رجوع کر لیا۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود کاکہناہے کہ شہری GABAFIL 300mg صرف مستند ڈاکٹر کے نسخے پرمنظور شدہ طبی استعمال کیلئے استعمال کریں۔ پنجاب بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔