چیچہ وطنی( خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں زمیندار کے بھائی کو معمولی بات پر کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ، چک 71 بارہ ایل میں زمیندار محمد الیاس کے بھائی اللہ دتہ رانجھا کا کھیتوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تو عاشق نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔