بھارت، کتے کے بھونکنے پر مالک کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کتے کے بھونکنے پر مالک کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے فٹنگ پارہ گائو ں میں پیش آیا جہاں 25 سالہ سجیت خالقو نے کتا پال رکھا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سجیت خالقو اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا کہ کتے نے ایک شخص پر بھوکنا شروع کردیا جس پر وہ طیش میں آگیا، دونوں کے درمیان لڑائی اس قدر بڑھی کہ نوبت دھمکیوں تک پہنچ گئی۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جھگڑا ختم ہونے کے بعد سجیت اپنے کسی رشتہ دار کے گھر کھانے پر جا رہا تھا کہ اسے ملزمان نے آواز دی اور کلہاڑی کے وار شروع کر دیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، سجیت کے رشتہ دار نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی حملے میں زخمی ہوگیا