فصل میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں

مقدمہ درج،ملزمان گرفتار،تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
بہاولپور(آئی این پی)بہاولپور میں انتہائی افسوسناک واقعہ میں تھانا نوشہرہ جدید کی حدود میں زمیندار نے کلہاڑی کے وار سے بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق زمیندار کی بھینس فصل میں گھس گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔