راولپنڈی (آن لائن) تھانہ کلر سیداں کے علاقے سروہا چوہدریاں میں سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار کر کے سوتیلی والدہ کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ پڑوسی خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اطلاعات کے مطابق محمد رضا نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اپنی سوتیلی والدہ چاند بی بی اور پڑوسی خاتون رقیبن بی بی کو شدید زخمی کردیا چاند بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔